10 دسمبر، 2015، 3:30 PM

رضوان فاروق اور تاشفین ملک شادی سے پہلے دہشت گرد رجحانات رکھتے تھے

رضوان فاروق اور تاشفین ملک شادی سے پہلے دہشت گرد رجحانات رکھتے تھے

امریکی ایف بی آئی کا کہنا ہے کیلیفورنیا حملوں کے ملزمان رضوان فاروق اور تاشفین ملک شادی سے پہلے ہی دہشت گردی کی جانب مائل ہوگئے تھے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایف بی آئی کا کہنا ہے کیلیفورنیا حملوں کے ملزمان رضوان فاروق اور تاشفین ملک شادی سے پہلے ہی دہشت گردی کی جانب مائل ہوگئے تھے ۔

واشنگٹن میں سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے کہا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رضوان فاروق اور تاشفین ملک 2013ءمیں انتہاپسندی کی جانب مائل ہوئے ۔
جیمز کومے نے شادی سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا بھی حوالہ دیا اور بتایا کہ امریکہ آنے سے پہلے تاشفین اور رضوان فاروق شدت پسندی کی باتیں کرتے تھے ۔
 یہ پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کیا ان کی شادی کسی انتہاپسند گروپ نے سازش کے تحت کرائی؟
اس سے پہلے ایف بی آئی کے ہی اعلیٰ عہدے دار نے کہا تھا رضوان فاروق اور تاشفین ملک میں 2014ءسے پہلے انتہاپسند رجحان نہیں پایا جاتا تھا ۔
دونوں میاں بیوی پر کیلیفورنیا کے علاقے سین برنارڈینو میں فائرنگ کرکے 14 افراد کے قتل کا الزام ہے۔ انہیں واقعے کے بعد فرار ہوتے ہوئے مبینہ مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔

News ID 1860194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha